کراچی (جنگ نیوز) تاجر و سماجی رہنما عبدالجبار سونیجا نے آئی ٹی کمپنی کے سی ای او آئی ٹی ایکسپرٹ وسیم جاکھرانی سے ملاقات میں جدید کاروباری رجحانات اور آن لائن تجارت کے بڑھتے ہوئے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ دور میں روایتی یا فزیکل کاروبار کے ساتھ جدید ڈیجیٹل طریقۂ کار کو اپنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔