کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر کھیل احمد دونیامالی نے کہا ہے کہ ایران 2026فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا،جنگ زدہ حالات میں بچوں کی حفاظت مشکل، اس لیے ٹیم کی تیاری یا شرکت ناممکن ہے۔ فیفا قوانین کے مطابق کسی ٹیم کی غیر حاضری پر جرمانہ یا مستقبل کے مقابلوں میں پابندی بھی لگ سکتی ہے۔