آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں مجموعی طور پر 54 میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ میں 41 میچز 8 وینیوز پر ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب زمبابوے میں 8 سے 10 میچز کھیلے جانے اور نمیبیا کو بھی تین میچز کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔
ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 7، 7 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں سے ان گروپس کی ٹاپ تین تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کے شیڈول پر رضا مندی مئی میں احمدآباد میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں دی گئی جبکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے مزید تفصیلات کو جولائی کی آئی سی سی سالانہ میٹنگ میں منظوری دی جائے گی۔