امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سیکیورٹی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوئی، جو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات قرار دی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطےکی کشیدگی میں کمی کیلئے ایرانی اور اماراتی حکام کی براہ راست ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام نے براہ راست ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی اور اماراتی حکام کے درمیان ملاقات رواں ہفتے ہوئی ہے، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ممکنہ سفارتی راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔