• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ نے ایران پر آج طے شدہ حملوں کو منسوخ کر دیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران پر طے شدہ حملوں کو منسوخ کردیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ فیصلہ مزید بمباری کی دھمکی دینے اور تیل کی برآمدات کے مرکز جزیرہ خارگ پر ’قبضہ‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے چند گھنٹوں بعد کیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کو ایرانی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچا کر منظور کر لیا گیا ہے، لہٰذا آج شام ایران کے خلاف ہونے والے طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ "مذاکرات اور حتمی نکات" کی منظوری امریکا، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر ممالک نے دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحری ناکہ بندی لین دین کو حتمی شکل دینے تک پوری قوت سے جاری رہے گی، معاہدے پر دستخط کے وقت اور جگہ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ آج رات پھر ایران پر حملے کریں گے، امریکی صدر نے ایران کے جزیرہ خارگ اور تیل کے انفراسٹرکچر پر قبضے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ 

جواب میں ایران نے کہا کہ ایران تیار ہے، جزیرہ خارگ پر حملہ ہوا تو ایران کا امریکا کو جواب تباہ کن ہوگا۔

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہایرانی مسلح افواج ایران اور جزیرہ خارگ کا دفاع کرنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید