• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ بنگلادیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست ہوگئی

بنگلادیش نے اپنی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ 

ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی ٹیم کو بنگلادیش نے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے زیر کیا۔ 

میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 42 اوور میں 8 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ بنگلادیش نے ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت ملنے والا 192 رنز کا ہدف 35 اوور میں پورا کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرتے ہوئے نظریں وائٹ واش پر جمالیں۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 86 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی۔

علم میں رہے کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں اسے قبل 4 مرتبہ ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے آچکی ہیں اور چاروں مرتبہ آسٹریلیا نے بنگلادیش کو وائٹ واش کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید