• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقر قالیباف کی امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق

ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔

ایک انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن ایران پر حملے کے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا وہ ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتاتھاایران 2 سے3 روز میں ہتھیار ڈال دے گا،ہم نے40روزجنگ لڑی، دشمن سمجھتا تھا ایران بھی وینزویلا جیسا ہوگا، یہ بھی نہ ہوا۔

ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکا نے ناکا بندی کا اعلان کیا جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟یہ ناممکن ہے۔

قالیباف نے یہ بھی کہا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، اگر امریکی مائن سویپر آگے بڑھے تو ہم یقینی طور پر فائرنگ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید