اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا اتحاد ہی پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔
لاہور میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ امریکا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا معجزے سے کم نہیں، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو ہر ملک نے سراہا۔
موجودہ قیادت نے نا صرف ملک کو معاشی بحران سے نکالا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص بحال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدہ عالمی صورت حال میں اہم سفارتی کردار ادا کیا اور بڑی جنگ کو روکنے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ 2022ء کے بعد ملک کی سمت درست ہونا شروع ہوئی اور مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو سنبھالا گیا، سیاسی اور عسکری قیادت کا اتحاد ہی پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی شکست کے بعد پاکستان کی عزت اور وقار بلند ہوا، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا بھارت کا کسی ملک نے ساتھ نہیں دیا۔