• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟ امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال تھا کہ ایران پر فتح انہیں عالمی نظام کی تشکیل نوکا موقع دے گی۔

اخبار نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایسی فوجی مہم کی مخالفت کی، جس سے  امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔

امریکی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ ٹرمپ نے ایرانی تہذیب کے خاتمے کا بیان جلد بازی میں دیا، جو قومی سلامتی کے منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔

اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر درحقیقت ایرانیوں کو دھمکانا اور تنازع کو ختم کرنا چاہتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید