• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرت پر وزیراعظم شہباز شریف داد کے مستحق ہیں، میئر لندن

میئر لندن صادق خان(فائل فوٹو)۔
میئر لندن صادق خان(فائل فوٹو)۔

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرت پر وزیراعظم شہباز شریف داد کے مستحق ہیں، امن کے قیام کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے غیرمعمولی قیادت کا مظاہرہ کیا۔ 

میئر لندن سر صادق خان نے ٹریفالگر اسکوائر پر ویساکھی کی تقریب میں جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکی نائب صدر کا پاکستان جانا شہباز شریف کا کریڈٹ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران امریکا جنگ بندی مستقل ہو، سفارتکاری انتہائی اہم ہے، تنازعات خوش اسلوبی اور پُرامن طریقے سے حل ہونے چاہئییں۔ 

سر صادق خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کم ہی کسی کی تعریف کرتے ہیں، ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف پاکستان کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید