• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تریشا کرشنن کا وجے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن نے ساتھی اداکار اور سیاستدان وجے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

42 سالہ تریشا کرشنن کو حال ہی میں چنئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں صحافیوں نے اُن سے ٹی وی کے پارٹی کے سربراہ 51 سالہ وجے کے ساتھ تعلق اور شادی کی تقریب میں ساتھ شرکت سے پیدا تنازع کے بارے میں سوالات پوچھے۔

اداکارہ صحافیوں کے سوالات کے دوران پرسکون رہیں، انہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی اور کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور اپنے عملے ساتھ ایئرپورٹ کے اندر چلی گئیں۔

تریشا کرشنن کے ہاتھ میں ایک ہینڈ بیگ تھا، وہ سفید ٹی شرٹ، سیاہ پینٹ اور ڈینم جیکٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں، اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل وجے اور تریشا نے اے جی ایس پروڈیوسر کلپتی سریش کے بیٹے کی شادی کی استقبالیہ تقریب ایک ساتھ شرکت کی، جس کے بعد اُن کی اہلیہ سنگیتا نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی اور شوہر پر بے وفائی کا الزام لگایا۔

وجے نے اس معاملے پر براہ راست بات نہیں کی تاہم پارٹی کی ریلی میں ذاتی زندگی سے جڑے تنازع پر مختصر ردعمل دیا اور کہا کہ مداح پریشان نہ ہو، وہ اپنی زندگی کے مسائل سنبھال لیں گے۔

اُن کی آخری فلم جنانائگن کی ریلیز فی الحال رکی ہوئی ہے جبکہ اداکار اپنی سیاست جماعت کو تامل ناڈو میں سرگرم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید