تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن نے اپنا نام سیاسی بیان بازی میں گھسیٹے جانے پر سخت ردعمل دیا اور کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تمل ناڈو کے ریاستی صدر کے متنازع بیان پر خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا اپنے وکیل کے ذریعے قانونی بیان شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ بے احترامی پر آواز ضرور اٹھائی جائے گی۔
اداکارہ تریشا کرشنن سے متعلقہ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں اور وہ ہمیشہ سیاسی معاملات میں غیر جانبدار رہی ہیں۔
وکیل نے بیان میں سیاسی رہنما کے ریمارکس کو غیر مناسب اور غیر شائستہ قرار دیا ہےاور کہا کہ عوامی عہدوں پر فائز افراد کو ذمے داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی کی ذاتی زندگی کو سیاسی بیان بازی کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا تھا جب بی جے پی کے ریاستی صدر نے ٹی وی کے سربراہ اور اداکار وجے سے متعلق گفتگو میں اداکارہ تریشا کرشنن کا نام بھی شامل کیا، جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔