روئی کی قیمت 500 روپے فی من اضافے کے بعد 1700 روپے من ہو گئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے، مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث روئی کی درآمد معطل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ درآمد معطل ہونے سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
احسان الحق کا کہنا ہے کہ پولیسٹر کی قیمت بڑھنے اور معیاری روئی کی محدود دستیابی سے بھی قیمت بڑھی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
برینٹ خام تیل 105 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔