فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکرز 2026ء میں اسٹیج پر امن کا پیغام گونج اٹھا۔
ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈم نے جنگ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نو ٹو وار اور فری فلسطین کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ان کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں، دونوں کو تقریب کے میزبان کونن اوبرائن نے متعارف کروایا تھا۔
ہاویئر بارڈم کے اس بیان پر ہال میں موجود شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر ردٍعمل دیا، جبکہ پریانکا چوپڑا مسکراتے ہوئے خاموش رہیں، ان کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر عالمی مداحوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔
بعد ازاں پریانکا چوپڑا نے نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے فلم اور کہانی کی عالمی طاقت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سنیما دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد مداحوں نے ہاویئر بارڈم کی جرأت کو سراہا، خاص طور پر اس لیے کہ وہ ان اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے اس معاملے پر پہلے کھل کر بات نہیں کی تھی۔