• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ابھی میری شادی نہیں ہوئی، دعا کریں ہوجائے‘ ہانیہ عامر کی مداح کو ویڈیو کال

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک خاتون مداح کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح اداکارہ سے ہونے والی گپ شب کے دوران ان کی اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کرتی ہیں اور ان سے رمضان کے روزے کے حوالے سے بھی سوال کرتی ہیں۔

مداح کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر اپنی خیرت بتاتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ روزے بھی اچھے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی چل رہا ہے، جس پر خاتون نے اداکارہ کے ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ کی تعریف کی اور سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی، آپ دعا کیجئے، جس پر خاتون نے اچھے نصیب کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید