• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال دلایا تو پوری قوت کیساتھ حملہ کرینگے: ایران کا بحرین کو انتباہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران نے بحرین کو خبردار کیا ہے کہ اشتعال دلایا گیا تو پوری قوت کے ساتھ حملہ کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ بحرینی حکام کو سنجیدہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں، اپنی تقدیر سے نہ کھیلیں اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جمعے اور ہفتے کو امریکی حملوں کے بعد بحرین میں امریکی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو اس کی سر زمین پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب خلیجی ممالک نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ 

بحرین نے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے مواقع کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید