• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل بمباری، اعلیٰ ترین قیادت کی شہادت کے باوجود بھی اسرائیل ایران میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو— فائل فوٹو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو— فائل فوٹو

اکیس دن کی مسلسل بمباری، اہم تنصیبات پر حملوں اور ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کی شہادت کے باوجود بھی اسرائیل اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کامیابی کے لیے ایران میں زمینی فوج اتارنے کو ضروری قرار دے دیا ہے۔

کئی روز منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم میڈیا میں آئے اور بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی صلاحیت ختم کردی لیکن فوج داخل کیے بغیر ایران کی حکومت کا تختہ نہیں الٹا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ زمینی اقدام کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں، ساؤتھ پارس پر حملہ اسرائیل نے کیا لیکن ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا۔

دوسری طرف امریکا کی جانب سے مزید کئی جنگی جہاز، 4 ہزار امریکی میرین اور سیلرز مشرق وسطیٰ بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا کے کم از کم 3 بحری بیڑے سان ڈی ایگو سے چل پڑے ہیں جبکہ امریکا کی ریپڈ رسپانس فورس کی تعیناتی سے ایران پر زمینی حملے کی قیاس آرائیاں بھی بڑھنے لگی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید