سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے۔
نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے جہاں لاکھوں فرزندان توحید نماز عید ادا کریں گے۔
آسٹریلیا میں بھی آج عید منائی جارہی ہے، وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے اور مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر مبارکباد دی۔
امریکا اور کینیڈا میں بھی جمعہ کو عید کا امکان ہے، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، عید کل منائی جائے گی۔