• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ: سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحہ کی برآمدات روک دیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں امریکا کو اسلحہ برآمدات کی منظوری روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ  کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک کو جنگی سازوسامان کی برآمد کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو ایران کے ساتھ بین الاقوامی مسلح تنازع میں شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے بیان میں واضح کیا گیا کہ اس وقت امریکا کو اسلحہ برآمدات کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔

سوئس حکومت نے اس فیصلے کی وجہ اپنی دیرینہ غیر جانبداری  کی پالیسی کو قرار دیا ہے، جس کے تحت وہ جاری تنازعات میں فریق بننے سے گریز کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام علامتی طور پر اہم ہے، کیونکہ سوئٹزرلینڈ طویل عرصے سے غیر جانبدار ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی پالیسی عالمی تنازعات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید