اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر لین یوٹنگ کو خواتین کی کیٹیگری میں لڑنے کی اجازت مل گئی، ورلڈ باکسنگ نے نئے جینڈر ٹیسٹ کے بعد تائیوان کی باکسر کو اہل قرار دے دیا۔
لین یوٹنگ اور الجزائر کی ایمان خلیف کے ساتھ جینڈر تنازع کا شکار رہی تھیں، ورلڈ چیمپئن شپ میں دونوں باکسرز کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔
لین یو ٹنگ نے اپنی اپیل کے ساتھ میڈیکل شواہد جمع کروائے، میڈیکل کمیٹی نے لین یو ٹنگ کو خاتون اور اہل قرار دے دیا۔