• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا 2 ایرانی فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے ایران کے 2 فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کے 3 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ان 5 اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل اور عرب اور اسلامی ملکوں کو بار بار ہدف بنایا۔

سعودی حکام کے مطابق ایران نے سعودی خودمختاری، سویلین انفرااسٹرکچر، معاشی مفادات اور سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی نفی کی۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جارحیت جاری رہنے سے ہمارے تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید