ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹربڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ایچ او بی سی پر لیوی 305 روپے37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔
ملک بھر میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ او بی سی کی نئی قیمت فوری طور پر نافذ ہوگی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نچلے اور درمیانے طبقے کے زیراستعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔