• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عید سیل ملکی تاریخ کا بدترین سیزن ثابت ہوا: عتیق میر

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر—فائل فوٹو
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر—فائل فوٹو

 آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید سیل سیزن ملکی تاریخ کا بد ترین سیزن ثابت ہوا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال عید پر خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہی۔

عتیق میر کا کہنا ہے کہ عید پر فروخت کے لیے گوداموں میں جمع کیا گیا 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا، تاجروں نے رواں سال بمشکل 10 ارب روپے کا مال فروخت کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی سے عوام کے لیے نان نفقہ اور تہوار پر خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید