• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، سرچنگ کے دوران آج صبح ملنے والا شخص دم توڑ گیا، پولیس سرجن

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے گل پلازا میں ایک بار پھر لگی آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ بھجانے میں حصہ لیا، جس کے بعد بلڈنگ کی سرچنگ کی گئی۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ سرچنگ کے دوران آج صبح ملنے والا شخص دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اس سے قبل چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے بعد بلڈنگ کی سرچنگ کی گئی، آج صبح سرچنگ میں ایک شخص بےہوشی کی حالت میں ملا۔

ہمایوں احمد کا کہنا تھا کہ ملنے والا شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،  بے ہوش ملنے والے شخص کو فوری اسپتال روانہ کر دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید