• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث انڈیکس تقریباً 3 فیصد اوپر چلا گیا۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 2297 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 37 پر پہنچ گیا۔

 کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 54 ہزار 969 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 57 ہزار 442 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر 5 دن حملہ مؤخر کرنے پر یورپ اور امریکا کے بعد ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان ہے۔

جاپان کا نکئی 0.75 فیصد جبکہ کورین کاسپی ڈھائی فیصد مثبت ہے۔ شنگھائی اسٹاک ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد اوپر چلا گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید