مظفرآباد(نامہ نگار)وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف کےنیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ (مجہوئی) آمد کے موقع پر محکمہ برقیات نےنواز شریف کی آمد سے پانچ منٹ قبل بجلی بند کرتے ہوئے ان کی روانگی تک بجلی کا سوئچ آف رکھا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا براہ راست خطاب اور معائنہ سے ناظرین کو محروم رکھا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے معائنہ کے لئے جہلم ویلی میں مجہوئی کے مقام پر تشریف لائے وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر محکمہ برقیات آزادکشمیر کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کی گئی جس سے وزیر اعظم کے دورہ کے حوالہ سے لوگوں کو معلومات نہ حاصل ہو سکیں ۔شہریوں نے محکمہ برقیات کی نااہلی ،بے حسی پر شدید احتجاج کیا ۔