پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر عیدالفطر کے موقع پر اپنے منفرد ساڑھی لُک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
اداکارہ نے عید کے دن ساڑھی کے ساتھ سلیو لیس بلاؤز زیب تن کیا، جس میں ان کا انداز قدرے بولڈ نظر آیا، ہانیہ عامر نے سادہ میک اپ کے ساتھ بالوں میں پراندہ باندھ کر روایتی اور جدید انداز کا امتزاج پیش کرنے کی کوشش کی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے لباس کو عید کے موقع کے لیے غیر موزوں قرار دیا، بعض صارفین نے کہا کہ عید جیسے مذہبی تہوار پر ایسا لباس مناسب نہیں، جبکہ دیگر نے ان کے انداز کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔
کچھ تبصروں میں سخت جملے بھی دیکھنے میں آئے، جہاں ایک صارف نے لکھا یہ عید ہے، دیوالی نہیں، جبکہ دیگر نے اداکارہ کے لباس اور انداز پر تنقید کی۔
دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداحوں کی جانب سے ان کے اسٹائل کو سراہا بھی گیا اور اسے ان کی ذاتی پسند قرار دیا گیا۔