• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید لُک پر تنازع، علی ظفر کی ٹرولرز سے طنزیہ معذرت

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے عید لُک پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد ٹرولرز سے طنزیہ معذرت کرلی۔

رواں عید پر علی ظفر اپنے غیر روایتی ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بن گئے، ایک موقع پر انہوں نے ہلکے گلابی و پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ دھوتی نما لباس زیب تن کیا، جبکہ ایک اور انداز میں وہ ہلکے سبز رنگ کے کُرتے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہم آہنگ لباس میں نظر آئے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار و اداکار نے عید کے ملبوسات سے متعلق ایک طنزیہ اسٹوری شیئر کی۔

انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ میں قوم سے معذرت خواہ ہوں کہ میں نے بغیر بنیان کے سی تھرو کُرتا پہنا، اور عید کے دن روایتی اجرک دھوتی میں پودوں کو پانی دینے جیسا سنگین جرم کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں قومی و عالمی سطح پر سب سے اہم مسئلہ بن چکا ہے، اور میں پوری کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسی سنگین غلطی دوبارہ نہ ہو۔ آپ کی توجہ کا شکریہ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بیان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد نے اسے مزاحیہ انداز میں قبول کیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر روایتی لباس کے بعد ہٹ دھرمی قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید