• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری: پولیس کوارٹر میں اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون پولیس اہلکار گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مٹیاری کے علاقے نیو سعیدآباد پولیس اسٹیشن کے رہائشی کوارٹر سے پولیس اہلکار فیاض بلال کی گولی لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق مقتول پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ گرفتار خاتون اہلکار سمیت تین ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار خاتون اہلکار نے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مقتول اہلکار اسے روزانہ ہراساں کرتا تھا، جس پر اس نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کو اسی کے پستول سے گولی ماری۔

یاد رہے کہ پولیس اہلکار فیاض بلال کی گولی لگی لاش گزشتہ روز پولیس کوارٹر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد مقتول کے ورثاء نے واقعے کی شفاف اور مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید