• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے افسران کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی - فوٹو: فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی - فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے افسران کے وفد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نے ادارہ جاتی تعاون، پیشہ ورانہ استعداد کار اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا وفد سپریم کورٹ کے 2 روزہ دورے پر ہے۔

دورے کے دوران سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس دوران چیف جسٹس نے مؤثر عدالتی انتظام اور بہتر عوامی خدمات کیلئے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران وفد کو عدلیہ کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو ای فائلنگ، ویڈیولنک سماعت، ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ اور نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی گئی۔ 

اسی طرح وفد کو پبلک فسیلیٹیشن سینٹر اور دیگر ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفد کو سپریم کورٹ کے انتظامی اور عدالتی امور پر بریفنگ دی گئی، وفد نے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر، سپریم کورٹ میوزیم اور آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا۔

وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی اصلاحاتی اور تکنیکی کاوشوں کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید