• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دلہن قتل کیس، 2 ملزمان کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سٹی کورٹ کراچی نے دلہن کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے کیس میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کو 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ضمانت پر جیل سے رہا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

استغاثہ کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے شادی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

استغاثہ کا مزید کہنا تھا کہ خاتون 20 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید