وفاق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ پر 100 ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی تصدیق کر دی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں پر 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ ہزار ارب روپے رکھا گیا تھا۔ کٹوتی کے بعد رواں مالی سال کا ترقیاتی 900 ارب روپے رہ گیا۔