• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِ اعظم کا لڑکیوں سے زیادتی کے کم عمر ملزمان کو جیل نہ بھیجنے پر اظہارِ تشویش

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر---فائل فوٹو
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر---فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے 2 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں 3 لڑکوں کو جیل کی سزا نہ دینے کے عدالتی فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق 14 اور 13 سالہ لڑکوں نے 2 مختلف واقعات میں 15 اور 14 سالہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، عدالت نے ملزمان کو قید کے بجائے اصلاحی نگرانی کی سزا سنائی۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے متاثرہ لڑکیوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

کیئر اسٹارمر نے سزا پر نظرِثانی کے عمل کی بھی حمایت کی۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ میرے لیے شدید ذہنی صدمے کا باعث بنا اور محسوس ہوا کہ مجرموں کو بہت نرم سزا دی گئی ہے۔

متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے پر دوبارہ غور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیجا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید