• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 11 کا کل سے آغاز

فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ ایکس
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہوگا۔ 

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز  پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ایمیج بشکریہ پی ایس ایل / ایکس
ایمیج بشکریہ پی ایس ایل / ایکس


کھیلوں کی خبریں سے مزید