• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری فٹبالر محمد صلاح نے 9 سال بعد لیورپول کو الوداع کہہ دیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نامور مصری فٹ بالر محمد صلاح نے 9 سال بعد فٹ بال کلب لیورپول کو الوداع کہہ دیا۔ محمد صلاح نے انگلش کلب کو نہ صرف پریمیر لیگ ٹائٹل جتوایا بلکہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل سمیت ٹیم کی کئی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹرائیکر محمد صلاح لیورپول کے لیے اپنے آخری میچ میں برینٹ فورڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئے۔ اس میچ میں لیورپول کو ڈرا کی ضرورت تھی تاکہ وہ ایک پوائنٹ کی بدولت چیمپئنز لیگ تک رسائی حاصل کر لے اور صلاح کے خوبصورت پاس پر کرسٹی جونس نے لیورپول کو برتری دلا دی۔

تاہم 6 منٹ بعد ہی Schade نے مقابلہ برابر کر دیا اور میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہو گیا۔

اس موقع ٹیم کے کھلاڑیوں اور فینز نے محمد صلاح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وہاں صلاح کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی موجود تھیں۔

محمد صلاح نے لیورپول کے لیے 257 گولز کیے اور اس ٹیم کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

محمد صلاح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری زندگی اتنا نہیں روئے جتنا آج روئے ہیں۔ محمد صلاح کے ساتھ اینڈی روبرٹسن نے بھی لیور پول کو خیرباد کہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید