پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے ٹکٹس جن اکاؤنٹس سے آن لائن بُک کیے گئے تھے، ان ہی اکاؤنٹس میں ٹکٹس کے پیسے ریفنڈ ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق ٹکٹس کے پیسے خودکار طریقے سے اکاؤنٹس میں واپس آئیں گے، ریفنڈ پراسیس 30 مارچ سے شروع ہوکر اگلے 15 دن میں مکمل ہوگا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق ٹکٹ خریدنے والوں کو ریفنڈ کے لیے کوئی پراسیس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاخیر کی صورت میں کسٹمرز کو متعلقہ بینک سے رجوع کرنا ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز کل سے لاہور میں ہو رہا ہے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدر آباد کنگز مین مدمقابل ہوں گے۔