پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار ثنا کی سالگرہ کی سادہ مگر دل کو چھو لینے والی تقریب اس کا باعث بنی۔
شعیب نے اپنی اہلیہ کی 33ویں سالگرہ گھر پر مختصر مگر پُرخلوص انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تقریب میں خوبصورت کیک، سرخ اور سیاہ غبارے نمایاں تھے۔ ثنا جاوید نے کریم رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک نے سادہ انداز اپنایا۔
شعیب نے تصاویر کے ساتھ کیپشن دیا، ’ہیپی برتھ ڈے مائی بیسٹی! ہمیشہ روشنی پھیلاتی رہیں اور ہمارے لیے مثبت چیزوں کا باعث بنیں۔‘
یہ پوسٹ جلد ہی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا باعث بنی، جن میں اریبا حبیب اور صدف کنول بھی شامل ہیں۔
تاہم اس موقع پر جوڑے کی شادی کے حوالے سے پرانی بحث بھی دوبارہ سامنے آئی۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں شادی کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا تھا۔
شعیب اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر تھے جبکہ ثنا جاوید کے پہلے شوہر عمیر جسوال تھے۔
تنقید کے باوجود شعیب اور ثنا نے اپنی زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ عوامی رائے میں قبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔