لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ذہنی معذور شخص کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا سگا بڑا بھائی ہی قاتل نکلا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ذہنی معذور شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بھائی کو قتل کر کے لاش دریائے راوی میں پھینک دی تھی۔