• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ گل پلازا، میونسپل کمشنر کے ایم سی کا کمیشن میں جواب جمع

میونسپل کمشنر کے ایم سی نے سانحۂ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے روبرو جواب جمع کروا دیا۔

میونسپل کمشنر کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق گل پلازا کی لیز کی تجدید کے معاملے پر صوبائی حکومت سے مشاورت کی دستاویز رپکارڈ پر موجود نہیں، لیز کی تجدید پر صوبائی حکومت سے  مشاورت سے متعلق ڈائریکٹر لینڈ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کروائی۔

جواب میں کا کہا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ء کی دفعہ 45(5) کے تحت کسی مشاورت کا کوئی تحریری ثبوت موجود نہیں، یہ جگہ 1936ء میں کراچی میونسپلٹی نے ایسٹ انڈیا ٹرام ویز کمپنی لمیٹڈ کو 99 سال کی لیز پر دی۔

جواب میں میونسپل کمشنر نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے مطابق پیپلز لوکل کونسل لینڈ رولز 1975ء کے تحت پرانی لیز اپنی اصل شرائط پر برقرار رہتی ہیں، قانونی طریقہ کار کے تحت لیز میں مزید 99 سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

میونسپل کمشنر نے جواب میں کہا ہے کہ لیز کی تجدید کو نئی الاٹمنٹ یا نئی گرانٹ نہیں بلکہ پہلے سے موجود لیز کے تسلسل کے طور پر انجام دیا گیا، لیز کی تجدید پر خصوصی قواعد کا اطلاق ہوتا ہے جس کے لیے صوبائی حکومت سے الگ سے مشاورت ضروری نہیں تھی۔

قومی خبریں سے مزید