• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بڑا اقدام، فارن کرنسی و نان ریذیڈنٹ اکاؤنٹس کا دائرہ وسیع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فارن کرنسی اور نان ریذیڈنٹ روپیہ اکاؤنٹس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اب نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی قانونی ادارے بھی یہ اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان لانا مزید آسان ہو جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو مالی لین دین میں سہولت ملے گی اور ملکی معیشت میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید