• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ، لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ حساس حالات کے پیشِ نظر شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے 6 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سیف سٹی نے کہا ہے کہ 950 سے زائد جدید کیمروں سے شہر بھر میں مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ فیشل ریکگنیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے سیکیورٹی سسٹم مزید مؤثر بنایا گیا ہے اور ڈرونز سے اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کے روٹس، ہوٹلز، ایئر پورٹ کے گرد و نواح کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج شام 7 بجے سے ہو رہا ہے۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید