• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر نے خوشگوار ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے خوش گوار ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

عید کے موقع پر ایک لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے اپنی شادی کی مدت کا انکشاف کیا اور پروگرام میں شریک دیگر اداکاراؤں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں اس معاملے میں آپ سب سے (پروگرام میں شریک دیگر اداکاراؤں سے) سینئر ہوں کیونکہ ہماری شادی کو 24 سال ہو چکے ہیں، لیکن ایک بات ضرور کہوں گی کہ چھوٹی موٹی لڑائیاں دراصل خوش گوار ازدواجی زندگی کی وجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑنا اور پھر صلح کر لینا ایک صحت مند عمل سمجھا جاتا ہے، کیونکہ جب آپ ایک دوسرے کو مناتے ہیں یا دوبارہ جیتتے ہیں تو یہ آپ کے رشتے کو نئی تازگی دے دیتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شریکِ حیات کو دوبارہ منانا اور راضی کرنا ازدواجی زندگی میں نیا پن واپس لے آتا ہے، اس لیے اس انداز میں اپنے رشتے کو زندہ رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ندا یاسر اور ان کے شوہر، اداکار، ہدایت کار یاسر نواز کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے، ان کی شادی کو 24 برس مکمل ہو چکے ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید