• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے 31 مارچ کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025ء کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں جن کے خلاف اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید