سرگودھا کے چک 129 شمالی میں 10 افراد نے 1 خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
سرگودھا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 26 مارچ کو پیش آیا، جس کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
خاتون پر تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مدعی کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر بہو ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔
مدعی کے مطابق بیٹے کے سسر اور ساتھیوں نے میری بیوی پر تشدد کیا۔