لودھراں کے علاقے کمال پور جتیال میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بیوی نے زمین بیچ کر 14 لاکھ شوہر کو دیے تھے، پیسے واپس مانگنے پر شوہر نے تشدد کیا۔
خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے تشدد کے بعد اپنی بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، زیرِ حراست ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔