وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ ہریوم آزادی پرعمران خان احتجاج کرکے دشمن کو مذاق اڑانے کا موقع دیتے ہیں،قوم یوم آزادی پرسبزہلالی پرچم لہراتی ہے،عمران خان سیاہ جھنڈا کیوں لہراتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی وحدت کے روزعمران قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں،عمران کوملنے والی چیریٹی کی رقم کی ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی پر برطانیہ میں تحقیقات ہو رہی ہیں ۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان اس سچائی سے انکار کیوں کرتے ہیں کہ وزیراعظم کا نام کسی آف شورکمپنی میں نہیں جبکہ عمران خان اور ان کے حواریوں کے نام آف شورکمپنیوں میں ہیں ۔
پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ جھوٹ کے راستے پرگامزن عمران خان ہمارے سوالات کے جواب دیں ۔