• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: صدر زرداری نے اہم اجلاس طلب کر لیا

صدر آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدر آصف علی زرداری—فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال زیرِ غور آئے گی۔

اجلاس میں ایران، امریکا اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتِ حال بھی زیرِ غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 4 ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر و ترسیل، کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو سبسڈی دینے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

قومی خبریں سے مزید