• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ٹوٹے ہوئے رشتے کی وجہ سے خود کو مت ٹوٹنے دیں: مایا خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ مایا خان نے ناکام شادی کے تلخ تجربے سے گزرنے والی خواتین کے نام اہم پیغام جاری کر دیا اور کہا ہے کہ کسی ٹوٹے ہوئے رشتے کی وجہ سے خود کو مت ٹوٹنے دیں۔

انہوں نے عید کے موقع پر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  طلاق یافتہ اور علیحدگی اختیار کرنے والی خواتین کے لیے حوصلہ افزا ویڈیو شیئر کی ہے، خاص طور پر ان خواتین کے لیے جو رشتوں میں دھوکا کھانے کے بعد خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ السلام علیکم، عید مبارک، میں اُن تمام خواتین سے بات کر رہی ہوں جو طلاق یافتہ ہیں، علیحدہ ہو چکی ہیں یا سنگل ہیں، جو مجھے میسجز کرتی ہیں اور وہ جو نئی زندگی شروع کرنے کی امید کھو چکی ہیں۔

مایا خان نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ کچھ بھی نہیں ٹوٹا، کچھ بھی ختم نہیں ہوا، جو رشتہ آپ کا نہیں تھا، اس کا ختم ہو جانا ہی بہتر ہے، کسی ٹوٹے ہوئے رشتے کی وجہ سے خود کو مت ٹوٹنے دیں، اگر میں یہ سب برداشت کر سکتی ہوں تو آپ بھی کر سکتی ہیں۔

ادکارہ نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، یاد رکھیں، آپ نے خود کے لیے کھڑا ہونا ہے، خود کو سنبھالنا ہے، اللّٰہ سے مدد لینی ہے اور زندگی کو آگے بڑھانا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید