• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلبرک میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے گلبرک میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، مبینہ ملزمان شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوئے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل محمد عمران کے مطابق بلاک 15 بارادری پارک کے قریب شہری سے دو ملزمان موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوئے۔

اطلاع ملنے پر جوہر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، تعاقب کے دوران ملزمان واٹر پمپ براستہ گلبرگ بلاک 12 فیڈرل بی ایریا کی ایک گلی میں داخل ہوئے جہاں جوہر آباد پولیس کے ساتھ گلبرگ پولیس نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی۔ 

اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ 

ہلاک ملزم کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ ہلاک ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول، تین موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید