• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹوئٹ معاملہ، نسیم شاہ نے ذمہ داری قبول کرکے معذرت کرلی

وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی، نسیم شاہ - فوٹو: سوشل میڈیا
وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی، نسیم شاہ - فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی، وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

بعدازاں نسیم شاہ نے کمیٹی کو شو کاز کا جواب دیا جس کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ذاتی سماعت کی۔

تاہم اب کمیٹی نے سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بورڈ کے مطابق کمیٹی نے نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو نوٹ کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ انہوں نے معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید